Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

وزیراطلاعات پنجاب کا جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنانے کا اعلان

مریم نواز پنجاب میں خواتین، بچوں سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں، عظمٰی بخاری کی نیوز کانفرنس
شائع 28 مارچ 2025 03:36pm
ویڈیو گرئیب تصویر
ویڈیو گرئیب تصویر

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا۔ مریم نواز پنجاب میں خواتین، بچوں سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فیصل آباد واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا ، مریم نواز نے واقعے کی تفتیش کی خود مکمل نگرانی کی، مریم نواز پنجاب میں خواتین، بچوں سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ موٹر وے ریپ کیس میں تو کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہوگی، موٹر وے ریپ کیس کے ملزمان کا آج تک کوئی پتا نہیں، ملزم کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ نےایک لمحہ سکون نہیں لیا۔

فیصل آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم علی شیر گرفتار

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نوازکی حکومت میں خانہ پوری نہیں ہو سکتی، خصوصی افراد، طلبہ ، بزرگوں کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انھیں ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی 25 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

عظمٰی بخاری نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پوری قوم کوجمعۃ الوداع کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ماہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ رمضان میں پنجاب حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دئیے جائیں گے، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے، واقعے کے تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

uzma bukhari

information minister punjab