Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

مینیسوٹا کی بلی نے سب سے لمبی دم کا اعزاز حاصل کر لیا

ہماری بلی کو لوگ لوکل سیلیبرٹی کہتے ہیں، مالکن خاتون
شائع 28 مارچ 2025 03:06pm

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک پالتو بلی پگسلے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے، کیونکہ اس کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہے جس نے پگسلے کو عالمی شہرت دلا دی ہے۔

بلی کی مالکن خاتون امانڈا کیمرون نے کہا کہ ان کے خاندان کی 2 سالہ پگسلے کی دم ہمیشہ لمبی رہی ہے اور یہ موضوع جانوروں کے کلینک کے پہلے دورے کے دوران بھی سامنے آیا تھا۔

امانڈا نے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر نے 6 ماہ بعد دوبارہ اس کی دم کا ذکر کیا جس سے ان کے بچوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لمبی دم کے ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب۔ اور بالآخر ہماری بلی کو یہ ریکارڈ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ پگسلے ایک دوستانہ بلی ہے۔ ہر کوئی ہمیشہ اس کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے اور اس کے پرسکون طرز عمل سے پیار کرتا ہے۔ یہ ان حالات میں بھی پرسکون رہتی ہے جو کچھ بلیوں کے لیے خوفناک ہو سکتا ہے۔

یہ بلی اب ایک مقامی ہیرو کے طور پر جانی جاتی ہے اور جہاں بھی جاتی ہے، لوگ اس کے ساتھ تصاویر بنوانے اور کھیلنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

Minnesota

Amrica

cat's 18.5 inch tail