سیدہ علیزہ سلطان نے ڈیلی وی لاگنگ کیوں چھوڑ دی؟ وجہ بتادی
سیدہ علیزہ سلطان، جو اداکار فیروز خان سے شادی کے بعد ایک عوامی شخصیت بن گئیں، نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر وی لاگ چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ان کی شادی اور طلاق کی خبریں میڈیا میں زیر بحث رہیں اور اس کے بعد علیزہ نے اپنے روزمرہ معمولات سے متعلق وی لاگ بنانا شروع کیا تھا۔
دانش تیمور نے معذرت کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی
سیدہ علیزہ سلطان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس سے ان کے مداحوں کو ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا۔ تاہم، علیزہ نے کچھ وقت بعد وی لاگ بنانا بند کر دیا اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ انہیں لگا کہ ان کی زندگی بے نقاب ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا صرف 1فیصد حصہ دنیا کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کو مزید عوامی طور پر ظاہر نہیں کریں گی۔
علیزہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا پسندیدہ یوٹیوبر رجب بٹ ہے اور ان کی خالہ نے انہیں اس کا مواد دیکھنے کی تجویز دی تھی۔ اب وہ رجب بٹ کے ویڈیوز کو بغور دیکھتی ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی ہیں۔