Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

کرینہ کپور نے ’ننَد‘ سوہا علی خان کو ’چھوری 2‘ کے ٹیزر پر مبارکباد دی

فلم 11 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 28 مارچ 2025 02:34pm

مشہور ہارر تھرلر فلم ’چھوری‘ کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ’چھوری ’2 بنائی گئی ہے۔ اس بار فلم میں نرگس فخری کے ساتھ سوہا علی خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی بھابھی، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان، نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرینہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ لو دِس سوہا، آل دہ لَک’ اور اس کے ساتھ دل کے ایموجیز بھی شامل کیے۔

چھوری 2 کا ٹیزر 26 مارچ 2025 کو ریلیز ہوا، جس میں فلم کے خوفناک اور سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کہانی کا آغاز ایک خوفناک ماحول سے ہوتا ہے، جہاں ساکشی (نُشرت بھروچا) کی بیٹی اپنی ماں کو ڈھونڈ رہی ہوتی ہے، لیکن جلد ہی وہ ایک ایسی دنیا میں کھو جاتی ہے جسے وہ سمجھنے سے قاصر ہے۔

شادی سے پہلے کرینہ کپور کس سینئر سیاستداں پرفدا تھیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ چھوری 2 میں سوہا علی خان ایک منفی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں نُشرت ایک بار پھر اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے خوفناک طاقتوں کے خلاف برسرِ پیکار دکھائی دیں گی، اور ٹیزر نے فلم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

یہ فلم وشال فُریا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے، اور اس میں گشمیر مہاجنی، سوربھ گوئل، پلّوی اجے، کلدیپ سرین، اور ہاردیکا شرما بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چھوری 2 11 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

حرا مانی کو خود کو کرینہ کپور کہنا مہنگا پڑ گیا

جہاں تک کرینہ کپور کا تعلق ہے، 2024 ان کے لیے کامیابیوں سے بھرپور سال ثابت ہوا۔ وہ Crew میں تبو اور کریتی سینن کے ساتھ، ’دا بکھنگم مرڈر‘ میں رنویر برار کے ساتھ، اور ’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، دپیکا پڈوکون، اور اکشے کمار کے ہمراہ نظر آئیں

Bollywood

show biz

film shooting

Karina Papoor

Chori2