Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

”میں نہ بیٹھ سکتا تھا، نہ کھڑا ہو سکتا تھا اور نہ ہنس سکتا تھا“، سلمان خان نے“سکندر“ گانے کی شوٹنگ یاد کرتے ہوئے کہا

زخمی پسلیوں اور درد کے باوجود وہ اگلے دن شوٹنگ پر آئے تھے
شائع 28 مارچ 2025 02:08pm

سلمان خان اور عامر خان نے ”سکندر“ کے پروموشنل ویڈیو کے دوران اے آر مروگاداس سے بات کرتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کیے۔

دونوں اداکاروں نے ہدایتکار سے کہا کہ وہ ان کی اداکاری اور رقص کے معیار کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔ جب رقص کا ذکر آیا، تو سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہاں وہ اس لیے اگے ہیں کیونکہ انہوں نے پسلی کی چوٹ کے باوجود ”سکندر“ کے گانے کی شوٹنگ کی تھی۔

سلمان خان نے سلمان، شاہ رخ کی ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کے بارے میں بڑی اپڈیٹ دے دی

سلمان خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کی پسلیاں زخمی ہو گئیں اور وہ درد کے باوجود اگلے دن شوٹنگ پر آئے۔

سلمان نے کہا، ”میں نہ بیٹھ سکتا تھا، نہ کھڑا ہو سکتا تھا، نہ کھانس سکتا تھا اور نہ ہی ہنس سکتا تھا، لیکن ایک قدم میں میں نے اپنی پسلیاں پکڑ رکھی تھیں، ہم نے اس قدم کو ایک رقص کے طور پر شامل کیا اور پھر تمام ڈانسرز نے اسی پر عمل کیا۔“

سلمان خان نے مزید کہا کہ فلم کے دوران انہیں روزانہ 14 گھنٹے شوٹنگ کرنی پڑی، حالانکہ وہ چوٹ کی حالت میں تھے۔ اس پر عامر خان نے کہا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں اور ان کے جذباتی مناظر ”شاندار“ ہوتے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے فلم کے ہدایتکار اے آر مروگاداس سے کہا کہ وہ فیصلہ کریں کہ کون بہتر اداکار ہے۔

مروگاداس نے سلمان خان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ قریبی مناظر میں اپنی اداکاری بہت اچھے سے کرتے ہیں، کیونکہ آواز کے ساتھ جذباتی مناظر کی عکاسی کرنا آسان نہیں ہوتا۔

سلمان خان کی فلم ”سکندر“ 30 مارچ کو عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں رشمیکا مندنا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، اور سلمان نے ان کی تعریف بھی کی، جو پشپا 2 کے شوٹ کے ساتھ حیدرآباد میں ”سکندر“ کی شوٹنگ کو مؤثر طریقے سے منظم کر رہی تھیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات