Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں، ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، صوبائی وزرا

غیر معمولی پریس کانفرنس، دہشت گردوں سے غیر روایتی انداز میں نمٹنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2025 02:53pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔ وزرا نے کہا کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، بلوچستان اسمبلی مذاکرات کا سب سے بڑا فورم ہے، وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی۔

کوئٹہ بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی با ت کی ہے، مذاکرات کے حوالے سے پالیسی واضح کر چکے، امن وامان کا ایک اجلاس ان کیمرا ہوا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار یہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

شاہد رند نے کہا کہ تمام اراکین ا سمبلی کو اعتماد میں لیا گیا، ہم سمجھتے ہیں مسائل بیڈ گورننس کی وجہ سے ہیں، بلوچستان اسمبلی مذاکرات کا سب سے بڑا فورم ہے، موبائل نیٹ ورک سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ چند ہفتوں میں دو دہائیوں کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں، صوبائی حکومت نے پروونشل ایکشن پلان ترتیب دیا ہے، اکتوبر سے اس پرعملدرآمد شروع کیا گیا۔

شاہد رند نے مزید کہا کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی، کوئٹہ میں ایک ہفتے سے دہشت گردی کا سنگین خطرہ تھا۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ ٹرین حملے میں مسافروں کو یر غمال بنا کر قتل کیا گیا، بلوچستان میں بے گناہوں کو مارا جا رہا ہے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ایسے واقعات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں مذید کہا کہ یہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، کل کے واقعے میں ایک ڈاکٹر کو بھی شہید کیا گیا۔

شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا، ہم مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد معصوم افراد کو قتل کر رہے ہیں، ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا ، دہشتگردوں سے غیر روایتی انداز میں نمٹیں گے۔ بیرونی عناصر دہشتگردوں کی مدد کر رہے ہیں۔

quetta

Shahid rind

Zahoor Buledi