Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

شاہ چارلس کا کینسر کےعلاج کے منفی اثرات کے باعث اسپتال میں معائنہ

شاہ چارلس اسپتال سےمعائنہ کرانےکےبعد کلیئرنس ہاؤس واپس آگئے، بکنگھم پیلس
شائع 28 مارچ 2025 11:53am

برطانیہ کے شاہ چارلس کا کینسرکےعلاج کے منفی اثرات کے باعث اسپتال میں معائنہ کیا گیا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ چارلس نے کینسر کے عارضی اثرات کے بعد عوامی مصروفیات منسوخ کردیں ہیں ۔

ملکہ کمیلا بادشاہ کے ہمراہ لندن کلینک نہیں گئیں، وہ وہی نجی اسپتال ہے جہاں بادشاہ نے جنوری 2024 میں پروسٹیٹ کے بڑھنے کے علاج کے لیے آپریشن کرایا تھا۔ ایک ماہ بعد شاہ چارلس نے اپنی کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔

شاہ چارلس کی جمعرات کو3 سفیروں سے ملاقات بھی متاثر ہوئی، شاہ چارلس کی آج کی مصروفیات میں برمنگھم کا دورہ بھی شامل تھا۔

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج میں بہتری آنے کے بعد اب شاہ چارلس اگلے ہفتے سے عوامی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ اگرچہ بادشاہ مکمل طور پر عوامی مصروفیات میں فعال نہیں ہوں گے مگر پیلس کی طرف سے اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ترجمان نے کہا کہ وہ شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔