امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان تسلیم کرنے کی قرارداد منظور
پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ریاستی سطح پر ایک اور مثبت پیشرفت سامنے آ گئی، امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے قرارداد منظورکرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان سے متعلق قراردادوں کی منظوری ہوئی۔
پاکستانی سفیر نے قراردادوں کا دائرہ کار مزید ریاستوں تک بڑھانے کے عزم رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ اقدام پاک امریکا تعلقات میں انتہائی حوصلہ افزاپیشرفت ہے۔