نوجوانوں کے آن لائن گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے خطرہ بن گئے
نوجوانوں کے آن لائن سرگرم گینگز کم عمر لڑکیوں کیلئے گھروں کے اندر ہی خطرہ بن گئے۔ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی۔
برطانوی میڈیا میں نیشنل کرائم ایجنسی کی چونکا دینے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آن لائن گینگز نوعمر بچوں سے بدسلوکی، تشدد اور ایکسٹریم مواد شئیر کرتے ہیں۔
آن لائن گینگز سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کو بہکا کر تعلقات استوار کرنے کے بعد اُن سے برہنہ تصاویر طلب کرتے ہیں، انکار پر اُنہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
آن لائن گیمز بچوں کو چڑچڑا اور پرتشدد کیوں بناتے ہیں
لاہور میں موبائل فون گیمنگ کا جنون ایک اور جان لے گیا
نیشنل کرائم ایجنسی نے والدین کو بچوں سے اُن کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اِس نئی وبا سے نمٹنے کے لیے برطانوی پولیس کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور بچوں کے تحفظ کے یونٹس بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔