سنتھ جے سوریا نے بھی رمضان کا روزہ رکھ لیا
سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا۔
سابق سری لنکن کرکٹر نے اپنے مسلمان دوستوں کے ہمراہ افطار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی۔
بدھ مت کے پیروکار جے سوریا نے بتایا کہ، اپنے مسلمان دوستوں کی طرح، انہوں نے بھی آج روزہ رکھا۔
’عالمی یومِ تھیٹر‘ اور پاکستان میں تھیٹر کی روایت
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ ایک چھوٹی سی روایت ہے جس پر وہ رمضان کے دوران اسکول کے زمانے سے عمل کر رہے ہیں۔
افطار کی اس تصویر میں کرکٹر اور ان کے دوست روایتی لوازمات، پھل، اور افطار کے دوران مشہور لال شربت کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا اور صارفین نے ان کے رواداری کے جذبے کی تعریف کی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ”آپ نہ صرف ایک عظیم کرکٹر بلکہ ایک عظیم انسان بھی ہیں۔“
ایک اور صارف نے کہا، ”لیجنڈ کرکٹر کا بہت پیارا اور حیرت انگیز رویہ، محبت، احترام اور امن کو فروغ دے رہا ہے۔ خدا آپ پر رحمت کرے، بہت اچھا اقدام۔“
کمنٹس میں صارفین نے سابق کرکٹر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان پر محبت کی بارش کی۔