Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

چہرے کی جھائیاں اور جھرّیاں دور کرنے کے لئے حضرت عیسٰی علیہ السلام کا نہایت آسان نسخہ

نہ کوئی دوا اور نہ کوئی مشقت، اس عمل سے چہرہ جھریوں سے پاک
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2025 12:09pm
Easy Way to Remove Facial Blemishes & Wrinkles - Ramadan Transmission

ماہر طبیب آغا عباس نے آج رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں اپنے طبی نسخوں اور علم و حکمت سے کئی مفید معلومات ہمارے ساتھ شئیر کیں۔ آغا عباس نے کہا کہ یہ واقعہ جو میں آپ کو بتا رہا ہوں کتاب ’ تہزیب السلام’ میں لکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حضرت عیسیٰ ایک بستی سے گزر رہے تھے کہ دیکھا کہ ایک شوہر اپنی بیوی سے لڑ رہا ہے ، اور وہ کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں چھوڑنا چاہتا ہوں اور بیوی کہہ رہی ہے کہ تم مجھے نہ چھوڑو میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ حضرت عیسی علیہ السلام رک گئے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے وجہ دریافت کی تو اس شخص نے کہا کہ اس کی بیوی حسنِ سیرت اور وفاداری میں بہترین ہے، لیکن اس کے چہرے پر جھریاں اور جھائیاں آنے کی وجہ سے وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔

سر درد سے نجات کے لئے آغا عباس نے گلاب کے پھولوں کا نسخہ بتادیا

عورت رونے لگی کہ اللہ کے نبی میرا مسئلہ حل کریں میں نہیں چاہتی کہ یہ مجھے چھوڑے کیونکہ میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں۔ اب آپ نبی کی شان دیکھیں کہ حضرت عیسی نے ایک سیکنڈ میں وہ مسئلہ حل کردیا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس خاتون سے کہا کہ تمہیں یہ کرنا ہے کہ تم جو بھی غذا کھاتی ہو اس کی مقدار کچھ عرصے کے لئے کم کردو۔ تم جوبھی کھاتی ہو چالیس سے پچاس دنوں کے لئے کھانا آدھا کردو، تمہارے چہرے کی جھائیاں اور جھریا ختم ہوجائیں گی۔ تو یہ نسخہ وہ تمام خواتین استعمال کرکے اپنا مسئلہ حل کرسکتی ہیں جو اس مسئلے سے دوچار ہیں۔

دوسری بات آپ نے ہمیں بتائی کہ حضرت امامِ جعفر صادق علیہ السلام ے فرمایا کہ جب کھانا کھا لیا جائے ، آپ ہاتھ دھو لیں، ہاتھوں کو دھونے کے بعد چہرے پر اس پانی کو مل لیں۔ اس سے بھی آپ کے چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ اسکے علاوہ خواتین کا ایک اور مسئلہ بیان کرتا ہوں کہ خواتین کے جسم میں درد کی شکایت بہت بڑھ گئی ہے اس کو کہتے ہیں دردِ نقرص تو یاد رکھئے امام نے فرمایا کہ کبھی بھی مچھلی اورمرغی کا انڈا کبھی بھی ایک ساتھ نہ کھائیں ورنہ آپ کو جوڑوں میں درد ہوگا۔

معدے کے السر کا آزمودہ علاج، آغا عباس کا مجرب نسخہ

اسکے علاوہ امامِ رضا علیہ اسلام کی کتاب میں ہی لکھا ہے کہ انگور اور دودھ کو ایک ساتھ ملا کر کبھی نہ پئیں ورنہ اس سے بھی آپ کے جوڑوں میں درد شروع ہوجائے گا۔

ایک اور اہم بات بتا دوں امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ’ترنج‘ کو یہ جو بڑا لیموں ہوتا ہے ترنج اسے کبھی بھی رات کو مت کھائیں۔ اگر آپ ترنج کو کئی دن تک متواتر کھاتے رہے تو آنکھیں بھینگی ہوجاتی ہیں۔ لوگوں کو پتہ نہیں ہے کہ غذاؤں کا ہمارے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس ابھی یہ باتیں نہیں بتا پائی لیکن ہمارے رسول ﷺ اور آلِ رسول نے یہ سب باتیں ہم تک پہنچائیں، یہ سب الہامی باتیں ہیں لیکن سائنس ابھی ان باتوں تک نہیں پہنچی۔

Ramadan Transmission

Shaharyar Asim

Agha Abbas

Chehray ki Jhurriyaan