معدے کے السر کا آزمودہ علاج، آغا عباس کا مجرب نسخہ
معدے کے السر ایک تکلیف دہ بیماری ہے جس کا علاج اگر قدرتی اور آزمودہ نسخوں سے کیا جائے تو زیادہ مؤثر اور دیرپا ثابت ہوسکتا ہے۔ آغا عباس نے ایک نہایت مفید اور سادہ علاج بتایا ہے جو صدیوں سے برصغیر میں رائج ہے۔
معدے کے السر کے لئے آغا عباس نے نہایت آزمودہ نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچے کیلے کی آپ ترکاری بنوالیں اور یہ بنتی ہے زمانوں سے پاک و ہند میں لوگ کھا رہے ہیں اور لال روٹی جوکہ چکی کے آٹے کی بنتی ہے اس روٹی سے یہ کیلے کی سبزی کھا لیں۔ اگر کسی کو یہ سبزی پسند نہ ہو تو وہ کچے کیلے کو خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنا سکتا ہے اور اسے صبح، دوپہر اور شام پانی میں گھول کر پی لیں۔ یہ قدرتی طریقہ السر کو ٹھیک کرنے میں نہایت مؤثر ہے۔
معدے کے السر کی علامات، اسباب اور علاج
انہوں نے مزید حل بتاتے ہوئے کہا کہ میری آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا کہ پیٹ کا زخم ہے، یا آنتوں کا زخم ہے ہر صورت میں ٹھیک ہوجائے گا۔ شہد کے استعمال سے بلاشبہ شفا نصیب ہوگی ، میں نے اپنے مختلف مزاہب کے مریضوں کو یہ نسخہ اسےعمال کروایا ور سب کو شفا ملی۔ کیونکہ یہ میرے آقا ﷺ کیا نسخہ کسی خاص طبقے کے لیئے نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے اور آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔ صرف امت کے لئے نہیں ہے پوری انسانیت کے لیے ہے۔
کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج
انہوں نے کہا کہ شہد اپنے گھروں میں لازمی رکھیں اگر شہد گھر میں رکھیں گے توپروردگار فرماتا ہے کہ اس کے بدلے تمہارے گھر میں نیکی کے فرشتے اتریں گے رسولِ خدا ﷺ کا فرمان ہے یہ، اور 70 قسم کے امراض کی شفا ہے اس میں۔ اور پروردگار نے قران میں فرماتا ہے کہ ہم نے اس میں لوگوں کے لئے شفا رکھی ہے۔