Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
02 Shawwal 1446  

کیوں ایک سست صبح آپ کا دن شروع کرنے کا بہترین طریقہ ہے؟

بغیر جلدی جلدی کے دباوکے دن کا آغاز آرام دہ رفتار سے شروع کریں
شائع 28 مارچ 2025 09:42am

ایک سست صبح کا مطلب ہے دن کو آرام دہ رفتار سے شروع کرنا، بغیر کسی جلدی کے دباؤ کے۔ اس میں جاگنے کے لیے وقت نکالنا، ذہن سازی کے معمولات سے لطف اندوز ہونا، اور دن کو سکون کے ساتھ گزارنا شامل ہے۔

آپ کا الارم بج رہا ہے، اور آپ فوراً اپنا فون ہاتھ میں لے کر اٹھتے ہیں۔ اپنا Wi-Fi آن کرتے ہیں یا شاید یہ پہلے ہی آن ہوتا ہے۔ آپ اپنے دن کا آغاز کام، ای میلز، ٹیکسٹس، یا دیگر ضروریات سے کرتے ہیں۔ پھر آپ واش روم کی طرف جاتے ہیں، لیکن فون کو بستر پر چھوڑنے کا خیال نہیں آتا، آپ سوشل میڈیا پر کچھ وقت گزارنے لگتے ہیں۔ لیکن پھر حقیقت سامنے آتی ہے کہ آپ دن کی ابتدا ہی سے دباؤ میں پھنس جاتے ہیں، کیونکہ صبح کا آغاز تیزی سے ہوتا ہے۔

سر درد سے نجات کے لئے آغا عباس نے گلاب کے پھولوں کا نسخہ بتادیا

بہت سے لوگوں کے لیے، الارم بجانا، فون چیک کرنا، ناشتہ کرنا اور دروازے سے باہر نکلنا صبح کی روزمرہ کی عادت بن چکی ہے۔ ان کا دن سورج سے نہیں، بلکہ اسکرین سے شروع ہوتا ہے اور اکثر اس کے ساتھ ختم بھی ہوتا ہے۔ ہمیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ تیز رفتار صبح پورے دن کے لیے دباؤ کا ماحول پیدا کر سکتی ہے، جو ہمارے موڈ، پیداواری صلاحیت، حتی کہ طویل مدتی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

حالیہ برسوں میں، اس تیز رفتار زندگی کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے متبادل تلاش کیے ہیں۔ کچھ لوگ جلد ریٹائر ہو جاتے ہیں، مائیکرو ریٹائرمنٹ لیتے ہیں، یا دیہات میں منتقل ہو جاتے ہیں تاکہ سست زندگی کو مکمل طور پر اختیار کر سکیں۔ لیکن یہ کہنا ضروری ہے کہ ہر کسی کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

مطالعات اور ماہرین کے مطابق، زیادہ تناو سے کورٹیسول کی سطح بڑھ سکتی ہے، جو اگرطویل عرصے تک رہے تو بےچینی، ہائی بلڈ پریشر اور قوت مدافعت کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے مقابلے میں، ایک سست صبح دماغ اور جسم کی تندرستی کو فروغ دیتی ہے، اور یہ دن بھر کے لیے سکون کا ماحول فراہم کرتی ہے۔

ماہر نفسیات، کا کہنا ہے کہ تیز رفتار زندگی جسمانی اور ذہنی مسائل پیدا کرتی ہے۔ اس کے برعکس، سست زندگی ذہنی تندرستی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جولمبی اور اطمینان بخش زندگی کے لیے ضروری ہے۔ لیکن آخر یہ سست صبح ہے کیا؟

دھیمی صبح کا مطلب ہے بغیر جلدی کے دباو کےدن کا آغاز آرام دہ رفتار سے کرنا، اس میں جاگنے کے لیے وقت نکالنا، ذہن سازی کے معمولات، اور دن کو سکون سے گزارنا شامل ہے۔

اس کا مطلب ہے کام یا ذمہ داریوں میں سیدھا کودنے کی بجائے سست صبح کی سرگرمیاں دماغ اور جسم کے لیے مفید ہیں، جیسے جرنلنگ، مراقبہ، یا پرسکون ناشتہ کرنا۔ لیکن اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو معمول سے تھوڑا پہلے اٹھنا پڑے گا تاکہ دن کی رفتار کو پرسکون اور متوازن بنایا جا سکے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صبح کے وقت ذہن سازی کی سرگرمیاں دن بھر کے علمی کام اور جذباتی لچک کو بڑھا سکتی ہیں۔ 2015 میں ہونے والی ایک تحقیق نے اس بات کو واضح کیا کہ صبح کے وقت ذہن سازی میں مشغول ہونے سے فرد کی ذہنی فعالیت اور جذباتی استحکام میں بہتری آتی ہے۔

ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ دن کی شروعات سست رفتار سے کرنے سے دماغ اور جسم کو آہستہ آہستہ کام کرنے اور مؤثر طریقے سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے، جس سے روزمرہ کے تناؤ میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جلدی صبح اٹھنے سے اکثر جسمانی صحت نظر انداز ہو جاتی ہے، جیسے ناشتہ چھوڑنا یا ورزش نہ کرنا، لیکن سست آغاز صحت مند عادات کو فروغ دیتا ہے، جس سے فرد کی تاثیر اور جذباتی استحکام بڑھتا ہے۔

یاد رکھیں، سست اور مستحکم آغاز آپ کے دماغ کو فعال موڈ میں منتقل کرتا ہے، جس سے بہتر فیصلہ سازی اور تخلیقی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سست صبحیں سست زندگی کے فوائد حاصل کرنے کا ایک آسان اور قابل رسائی طریقہ ہیں۔

کیسے شروع کریں؟

ماہرین کی رائے کے مطابق سست صبح کو اپنانا کافی آسان ہے، بس آپ کو چند بنیادی تبدیلیاں کرنی ہوںگی۔

تھوڑی دیر پہلے اٹھیں

صبح کا آغاز آرام دہ رفتار سے کرنے کے لیے آپ کو معمول سے جلدی اٹھنا ہوگا۔

فون کو فوراً چیک نہ کریں

اپنے فون کو صبح کے وقت چیک نہ کریں۔ یہ آپ کو ذہنی سکون فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ کیونکہ متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون نیند کے خراب معیار، ڈپریشن، اضطراب اور تناؤ کا سبب بنتا ہے۔

ذہن سازی کی سرگرمیاں اپنائیں

یوگا، گہرا سانس لینا، یا کسی اچھی کتاب کا مطالعہ کرنا دن کے لیے مثبت آغاز فراہم کرتا ہے۔

مناسب ناشتہ کریں

سست صبح کا ایک حصہ یہ ہے کہ آپ آرام سے ناشتہ کریں اور کھانے کا ذائقہ لیں، بجائے اس کے کہ جلدی سے کھا کر باہرنکل جائیں۔

روزانہ کی ایک روٹین بنائیں

مراقبہ، پرسکون موسیقی سننا، یا سکن کیئر جیسے معمولات کو شامل کریں، جو آپ کے دن کا آغاز بہتر بناتے ہیں۔

موسیقی سنیں

پرسکون اور خوشگوار موسیقی آپ کے موڈ کو بہتر بناتی ہے اور دن کی مثبت شروعات میں مدد دیتی ہے۔

چہل قدمی کرنا

باہر قدم رکھنا اور تھوڑی سی چہل قدمی کرنا یا صرف تازہ ہوا میں سانس لینا آپ کے موڈ کو بہتر بنا سکتا ہے اور ہوشیاری میں اضافہ کر سکتا ہے۔ صبح کے وقت سورج کی روشنی سرکیڈین تال کو متوازن کرنے، نیند کی کیفیت اور توانائی کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اگر آپ باہر نہیں جا سکتے تو اپنی کھڑکیاں یا بالکونی کھول کر سورج کی روشنی کو اندر آنے دیں۔

lifestyle