Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

کوئٹہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروس معطل

حکومت اور ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بھی کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا
شائع 27 مارچ 2025 09:07pm

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث کاروباری حضرات، طلبہ اور ایمرجنسی سروسز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت اور ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بھی کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ کوئٹہ کے عوام کی جانب سے سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بھی انٹرنیٹ سروس کومعطل کیا گیا تھا۔

بلوچستان

quetta

Internet Service