لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی، گرفتاری کی فوٹیج سامنے آ گئی
لاہور پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت معمہ بن گئی، نوجوان اعجازکھوکھر کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی۔ لڑکے کو صحیح سلامت چل کر پرائیویٹ گاڑی تک آتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ورثاء نے پولیس پر تشدد کرکے مارنے کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی نوجوان اعجاز کو گھر سے گرفتار کر کے لیجانے سے فوٹیج سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں لڑکے کو صحیح سلامت چل کر پولیس کی پرائیویٹ گاڑی تک آتا دیکھا جا سکتا ہے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کرنے والے آپریشن پولیس کے اہلکار تھے، اہلکاروں نے نوجوان کو سفید رنگ کی کار میں بیٹھایا۔
فوٹیج کے مطابق نوجوان صحیح سلامت چل کر پولیس کی پرائیویٹ گاڑی تک آیا، کچھ دیر گفتگو کے بعد اہلکاروں نے نوجوان کو کار میں بٹھایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز کی ہلاکت اچانک طبعیت خراب ہونے سے ہوئی، اعجاز کو گاڑی میں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لیجایا گیا۔
ورثا نے پولیس پر الزام لگایا کہ نوجوان کو پولیس نے تشدد کر کے ہلاک کیا ہے۔