Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

راکھی ساونت نے سلمان خان کیلئے ہانیہ عامر کا ہاتھ مانگ لیا

ہانیہ عامربہت خوبصورت اور باصلاحیت ہیں اور مجھے بہت پسند ہیں، راکھی ساونت
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2025 08:42pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کیلئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ہاتھ مانگ لیا ہے۔

حال ہی میں، ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک اہم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ایونٹ کے بعد، ہانیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف سوالات کا جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کی تعریف کی۔

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’مجھے ہانیہ بہت پسند ہیں، اور میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہ صرف بہت خوبصورت ہیں بلکہ ایک باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں، اور پوری دنیا میں ان کی مقبولیت بے مثال ہے۔

راکھی ساونت کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس کو مزاحیہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوالات اٹھائے۔

ایک صارف نے لکھا، ’اگر ہانیہ پاکستانی حسینہ اور گڑیا ہیں تو وہ کسی زیادہ عمر کے شخص سے کیوں شادی کریں گی؟‘ ایک اور نے کہا، ’راکھی جی، آپ ہماری لڑکی کو اپنے بھائی کے لیے کیوں تجویز کر رہی ہیں؟‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راکھی ساونت نے سلمان خان کے لیے کسی لڑکی کو تجویز کیا ہو۔ اس سے قبل، راکھی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔

راکھی ساونت کی جانب سے ایسی باتوں کو سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ مل رہی ہے، اور ان کے اس بیان پر مختلف لوگوں کی رائے سامنے آ رہی ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات