Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی، مصطفٰی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی بیش قیمت گاڑی برآمد

گاڑی کی مالیت کم سے کم ڈھائی کروڑ روپے ہے، ترجمان
شائع 27 مارچ 2025 02:46pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے ڈیفینس میں اغوا و قتل ہونے والے مصطفٰی عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی بیش قیمت ریپٹرگاڑی برامد کر لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گاڑی کی مالیت کم سے کم ڈھائی کروڑ روپے ہے، ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے قائد آباد میں کارروائی کی جہاں سے ملزم ارمغان قریشی کی بیش قیمت ریپٹرگاڑی برامد کی گئی۔

اس سے قبل گھر سے برآمد گاڑی کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زائد تھی ، ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔

تحقیقات کے دوران کئی گاڑیوں کی خریداری کا پتہ چلا تھا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان نے گاڑی کو قائد آباد میں چھپا رکھا تھا، گاڑی غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے کی گئی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ گاڑی کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق جیل میں تفتیش کی اجازت دی تھی۔

عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مالیاتی بدعنوانی اور دیگر پہلوؤں کی جانچ کی جائے گی۔

FIA

Mustafa Murder Case

Armaghan