Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی، کتنی کمی کی؟

1 روپیہ کا ریلیف بجلی یونٹ پر بنیادی ٹیرف کی مد میں دیا جائے گا
شائع 27 مارچ 2025 01:18pm
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

آئی ایم ایف نے صرف 1 روپیہ بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی، 1 روپیہ کا ریلیف بجلی یونٹ پر بنیادی ٹیرف کی مد میں دیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ادارے نے صرف ایک روپیہ بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی، ایک روپیہ کا ریلیف بجلی یونٹ پر بنیادی ٹیرف کی مد میں دیا جائے گا۔

تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ ورکنگ منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔

معاہدے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

IMF PAKISTAN

شخصیات

IMF Mission In Pakistan