Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

کیا سوناکشی سنہا شوہر ظہیر اقبال سے اجازت لے کر فلمیں دستخط کریں گی؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں محبت کو اس کی خالص ترین شکل میں دیکھا
شائع 27 مارچ 2025 11:49am

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

سوناکشی نے بتایا کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں، اس کے لیے وہ اپنے شوہر سے مشورہ ضرور کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، ہمارا کام ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ ہے، اور ہم گھر میں اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ مجھے ان کی رائے پسند آتی ہے اور وہ بھی میری رائے کو پسند کرتے ہیں

چند ماہ قبل شادی کرنے والے سوناکشی اور ظہیر کی طلاق، وجہ کیا؟

سوناکشی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی اسکرپٹس اور کام کے متعلق جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ سب سے پہلے ظہیر کو بتاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ”یہ ہمارے درمیان ایک کھلی اور ایماندار بات چیت ہے۔ وہ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔“

اداکارہ نے اپنے اور ظہیر کے تعلقات کے بارے میں مزید بتایا کہ جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے تو ایک دوسرے کے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے تھے۔ ”ہم دونوں بہترین دوست بن چکے تھے اور ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کرتے تھے۔“

سوناکشی نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈیٹنگ کے ایک مہینے کے اندر ہی یہ فیصلہ کر چکی تھیں کہ وہ ظہیر سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

سوناکشی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا، ”آج سے سات سال پہلے (23 جون 2017) ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں محبت کو اس کی خالص ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے۔“

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی سالگرہ کے قریب یہ اعتراف کیا کہ ان کے شوہر کا ہونا زندگی کو بہت آسان بنا دیتا ہے کیونکہ ایک ہی پیشے کے ساتھی کے ساتھ زندگی گزارنا بہت سہل ہوتا ہے۔

سوناکشی کو آخری بار ”کاکوڑا“ نامی فلم میں رتیش دیش مکھ اور ثاقب سلیم کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کا پریمیئر ZEE5 پر ہوا تھا۔ اب وہ جلد ہی پریش راول اور سہیل نیر کے ساتھ ”نکیتا رائے اینڈ دی بک آف ڈارکنیس“ میں نظر آئیں گی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات