Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

عمران خان کا 9 مئی مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع

درخواست ضمانتیں بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت لیے مقرر نہیں ہوئیں، موقف
شائع 27 مارچ 2025 11:24am

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے مطابق 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

Lahore High Court

pti bail petition