Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

سلمان خان نے سلمان، شاہ رخ کی ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کے بارے میں بڑی اپڈیٹ دے دی

کرن ارجن کے بعد دونوں ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے
شائع 27 مارچ 2025 10:39am

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی اور شاہ رخ خان کی فلم ٹائیگر ورسز پٹھان فی الحال نہیں ہو رہی ہے۔

سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم سکندر کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جو 30 مارچ کو سکرین پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

”ہمارے گھر میں دال میں اضافی پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ چار لوگ کھا سکیں۔“ شاہ رخ خان

مقبول جاسوس کائنات پر مبنی فلم ٹائیگر ورسز پٹھان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے میڈیا کو بتایا کہ فی الحال اس فلم کی شوٹنگ نہیں ہو رہی جبکہ پرستار اس خبر پر خوش ہو گئے تھے کہ سلمان اور شاہ رخ خان پہلی بار 1995 کی فلم کرن ارجن کے بعد ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

پچھلے سال فروری میں کچھ ذرائع نے بتایا تھا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اپریل 2024 میں اس فلم کے شوٹنگ شیڈول کے لیے اپنی تاریخیں دے دی ہیں۔

ان ذرائع کے مطابق، شوٹنگ موسم گرما میں کی جائے گی اور یہ فلم بڑے پیمانے پر بنائی جائے گی جس کا بجٹ 300 کروڑ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

سلمان خان نے 2023 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ٹائیگر ورسز پٹھان پر کام ہو رہا ہے، اور جب حالات مکمل طور پر تیار ہوں گے تو وہ شوٹنگ میں شامل ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ، سلمان خان کی آنے والی فلم ”سکندر“ 2025 کی سب سے متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ فلم 30 مارچ کو ریلیز ہو گی ۔ سکندر میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، اور شرمن جوشی جیسے اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

دوسری طرف، شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ”کنگ“ میں نظر آئیں گے، جس میں سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔

Salman Khan

entertainment

lifestyle

شخصیات