Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

توانائی کے شعبے میں اہم کامیابیاں، نئے گیس ذخائر کی دریافت معاشی استحکام کی جانب اہم قدم

او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے
شائع 27 مارچ 2025 10:04am
فائل فوٹؤ
فائل فوٹؤ

معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے۔

او جی ڈی سی ایل نے ضلع اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔ خیبر پختونخواہ کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں کی ہیں، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مشترکہ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز اور پی پی ایل کی یہ دریافتیں پاکستان میں توانائی کے ذخائر میں اضافہ کریں گی، جو صنعتی ترقی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے نتیجے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، بلکہ درآمدی انحصار بھی کم ہو گا۔ ایس آئی ایف سی کا تعاون توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتوں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند ثابت ہو رہا ہے۔

OGDCL

Maari Energies Limited