Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

امریکا چینی کمپینوں کو بلاوجہ نشانہ بنا رہا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چینی کمپینوں کو برآمدی پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان گوجیا کھون
شائع 27 مارچ 2025 09:19am

چین کا امریکا کو منہ توڑ جواب، کہا امریکا چینی کمپینوں کو بلاوجہ نشانہ بنا رہا ہے، چین امریکی اقدام کا سختی سے جواب دے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا اپنی حاکمانہ سوچ سے دوسرے ممالک کو نشانہ بنانا بند کرے۔ چینی کمپینوں کو برآمدی پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے۔

امریکا اور جاپان کا بیان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ امریکا کے یہ اقدامات واضح طور پر تسلط پسندانہ عمل ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں 10 سے زائد چینی اداروں کے شامل ہونے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چین نے اپنا نیا اے آئی ماڈل میدان میں اُتار دیا، امریکا کا غلبہ خطرے میں پڑ گیا

گو جیاکھون کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات اور عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین ان اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

America

targeting Chinese

Chinese Ministry of Foreign Affairs