ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ناخوشگوار واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے خٹکوشاہ افغان مہاجرکیمپ کے قریب اس وقت پیش آیا۔ جب ایک موٹر کار تیز بارش کے باعث نہر میں گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جابحق ہو گئے۔
جابحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جن میں دوخواتین دوکمسن بچیاں اورایک ڈرائیورشامل ہے۔
اطلاع ملتے ہی ملاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچے اورلاشوں کونہرسے نکال کردرگئی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد عاصم خان کے مطابق حادثہ تیز بارش کے باعث موٹر کار کے پھسلنے سے پیش آیا۔
KPK
Malakand
مقبول ترین