Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

پاکستانی اوپنر حسن نواز نے ٹی 20 سیریز میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

حسن نواز نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچوں کی سیریز میں بنایا
شائع 26 مارچ 2025 08:44pm

پاکستان ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے ایک ہی ٹی20 سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔

حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 16 مارچ کو اپنا ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹے، بعدازاں دوسرے ٹی20 میں بھی یہی نتیجہ رہا تاہم تیسرے میچ میں بیٹر نے سینچری جڑ کر سب کو حیران کردیا۔

نوجوان اوپنر چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور اوپنر تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز نے سیریز اپنے نام کر لی

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے سب زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں حسن نواز پہلے نمبر پر آ گئے ہیں وہ 3 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنر کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست کون کون شامل ہے۔

3 - حسن نواز (5 اننگز)

2 - شاہ زیب حسن (2 اننگز)

2 - محمد حفیظ (3 اننگز)

2 - محمد رضوان (4 اننگز)

t20 series

t20 cricket

Pakistan vs New Zealand

hassan nawaz

Hasan Nawaz