ایشوریا رائے کی گاڑی کو ممبئی میں بس کی مبینہ ٹکر
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی بدھ کے روز ممبئی میں ایک مقامی بس سے ٹکرا گئی، جس کے باعث سڑک پر ہلچل مچ گئی۔ پاپارازی پیج ”بالی وڈ شادی“ کے مطابق، بس کے ٹکرانے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم حادثہ شدید نوعیت کا نہیں تھا۔ رپورٹس کے مطابق، حادثے کے وقت ایشوریا رائے گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔
پاپارازی پیج کے مطابق، بس نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے بعد موقع پر کافی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تاہم، گاڑی کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور باڈی گارڈز کے معاملے پر بات کرنے کے بعد گاڑی روانہ ہوگئی۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ درحقیقت کوئی حادثہ پیش ہی نہیں آیا۔ جوہو پولیس کے ایک افسر کے مطابق، بس ڈرائیور ہارن بجا رہا تھا، جس پر ایشوریا کے ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر اس سے پوچھا کہ وہ اتنا ہارن کیوں بجا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق، کسی گاڑی کو ٹکر نہیں لگی۔
مداحوں کا ردعمل
حادثے کی خبر پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا، ’اوہ میرے خدا، امید ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گی۔‘
دوسرے نے کہا، ’ایشوریا محفوظ ہوں، بس یہی دعا ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا، ’شکر ہے کہ گاڑی کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، امید ہے ایشوریا خیریت سے ہوں گی۔‘
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ’ارطغرل‘ میں ڈیبیو کرلیا؟
اداکارہ کا حالیہ کیریئر
ایشوریا رائے کو آخری بار منی رتنم کی فلم “پونین سلون: پارٹ “ میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کی شاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ اس فلم کے لیے انہوں نے دبئی میں منعقدہ ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) میں بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ جیتا۔ یہ تاریخی ایکشن ڈرامہ 2023 میں ریلیز ہوا تھا۔
عامر خان کے بعد کس سپر اسٹارنے بالی وڈ چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کردیا
ذاتی زندگی
ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی امیتابھ بچن کے بنگلے ”پرتیکشا“ میں ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ 16 نومبر 2011 کو جوڑے کے ہاں بیٹی، آرادھیا بچن کی پیدائش ہوئی۔ حال ہی میں ایشوریا نے اپنے والد کرشن راج رائے کی آٹھویں برسی پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی۔