بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی: ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ
پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں بارشوں کی کمی کے بعد ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔
پروینشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی جانب سے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم صوبے بھر کے کمشنر، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کے دوران 38 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں، جس کے باعث بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے، بارشوں کی کمی سے ربیع کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں اور چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
سردی کی شدت برقرار، کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ
افریقی ملک کا خشک سالی کی وجہ سے ہاتھی، زیبرا سمیت 700 جانوروں کو مارنے کا فیصلہ
پی ڈی ایم اے کے مطابق تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاہم انتظامیہ الرٹ رہے اور کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے بارے پیشگی آگاہ کیا جائے۔
ڈٓائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ پانی کی متوقع کمی کے حوالے سے آگاہی مہم میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو حصہ بنایا جائے، احتیاطی تدابیر سے ہی فصلوں اور جانوروں کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔