Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
شائع 26 مارچ 2025 05:13pm

اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔

بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کونسل کے دو روزہ جاری رہنے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق انسانی اعضاء عطیہ کرنے کے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائز ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلامی اصطلاحات کے انگریزی ترجمہ کے بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کئے جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق نکاح سے قبل تھیلی سیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

اعلامیے می ں مزید کہا گیا کہ زکوٰة کی رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں۔

اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Council of Islamic Ideology

Second marriage without permission