Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 26 مارچ 2025 03:30pm
واٹر تینکر کی فائل فوٹو
واٹر تینکر کی فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر میں پیر کے روز پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریفک حادثے کے بعد قریب میں موجود شہریوں کو واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرتے بھی دیکھا گیا۔

کراچی؛ ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کے حادثے کے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ دنوں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار خاندان ہیوی ٹریفک کی زد میں آ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شوہر اپنی اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جا رہا تھا، اس دوران پانی سے بھرے واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے۔ پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا، موقع پر موجود لوگ بچے کو لیکر اسپتال کی طرف بھاگے لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔

قبل ازیں آج ملیرہالٹ میں تیز رفتار ٹینکرکی میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کا میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ملزمان ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

karachi

CCTV footage

Malir Halt Accident