Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

بینکوں سے نئے نوٹوں کا حصول مشکل، کراچی میں گڈیوں کی بلیک میں فروخت

100روپے کی گڈی پر 600 روپے اور 20 روپے کی گڈی پر 450 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2025 03:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بینکوں سے نوٹوں کا حصول مشکل ہو گیا، کراچی میں بولٹن مارکیٹ میں بلیک میں فروخت جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے لیے کمرشل بینکوں کو 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے ہیں۔ مگر عوام کو بینکوں سے نوٹوں کی گڈیاں نہیں مل رہی ہیں۔

اس کے برعکس، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں نوٹوں کی گڈیاں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ 100 روپے کی گڈی پر 600 روپے اور 50 روپے کی گڈی 5900 روپے کی ہے۔

20 روپے کی گڈی پر 450 روپے اضافی اور 10 روپے کی گڈی کی قیمت 1450 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

بروکرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کا عملہ نوٹوں کی گڈیاں لا کر دیتا ہے، اسٹیٹ بینک کا اسٹاف گڈیاں لا کر بیچتا ہے۔

State Bank Of pakistan

new currency notes