Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا کا یمن میں فلسطین پر کانفرنس سے پرجوش خطاب

فلسطین کے حق میں نعرے لگوا دیے
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2025 04:25pm

نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا نے یمن میں فلسطین پر کانفرنس سے ویڈیو لنک پر پرجوش خطاب کیا، دارالحکومت صنعا میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے لگوا دیے۔

نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا نے یمن مین فلسطین پر کانفرنس سے ویڈیو لنک پر پرجوش خطاب کیا،دارالحکومت صنعا میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے لگوا دیے

انہوں وی وا فلسطین، وی وا حماس وی وا حزب اللہ یعنی فلسطین زندہ باد،حماس زندہ باد حزب اللہ زندہ باد کے نعرے لگوائے اور مجمع پُرجوش انداز میں جواب دیتا رہا۔

یاد رہے کہ منڈلا منڈیلا نے سال 2015 میں اسلام قبول کیا تھا۔

جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف مزاحمت کے رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے ”منڈیلا منڈیلا“ نے کہا کہ صیہونیوں نے سید حسن نصر اللہ کو شہید کیا لیکن ان کے افکار دنیا بھر کے تمام آزادی پسندوں کے درمیان زندہ رہیں گے جیسا کہ جنوبی افریقہ میں ہم کہتے ہیں کہ وہ مرا نہیں بلکہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ صرف حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نہیں تھے۔ بلکہ وہ تمام عربوں، فارسیوں، گوروں، کالوں اور دنیا کے تمام مظلوموں کے رہنما تھے، وہ سامراج اور عالمی استکبار کا مقابلہ کرنے والے ایک نڈر اور تاریخی سورما تھے اور اس کرہ ارض پر ہر مزاحمت کار کے لئے نمونہ عمل بن گئے۔

منڈیلا نے کہا کہ ہم اس عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مسجد اقصیٰ، غزہ کے عوام اور پوری فلسطینی مزاحمت کے دفاع پر حزب اللہ کی قیادت اور ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی اس ممتاز شخصیت نے عالمی استکباری قوتوں کے خلاف جنگ اور فلسطین کی حمایت میں ”ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں“ کے نعرے کی اہمیت کے بارے میں کہا اس نعرے کے ذریعے ہم ان تمام لوگوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جن میں اسلامی تحریک، حماس، انصار اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور وہ تمام لوگ جو خطے میں فلسطینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے جنوب میں ہر ایک سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں جرأت مندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ کے راستے پر چلیں جو بغیر کسی خوف کے اس راستے پر ثابت قدم رہے اور مغربی سامراج پر فتح کو یقینی سمجھتے تھے۔

نیلسن منڈیلا کے پوتے نے یمنی عوام قوم اور قیادت کے جرات مندانہ موقف کو سراہا جنہوں نے دشمن کی جارحیت کے باوجود فلسطین کی حمایت میں سامراج مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Nelson Mandela

grandson Mandela

video ling speech

War and Conflicts