Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

مصطفٰی عامر قتل کیس؛ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

اجلاس میں آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، دیگر پیشرفت سے آگاہ کریں گے
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2025 12:05pm

کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی سینٹرل پولیس آفس میں ہوگا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج کراچی سینٹرل پولیس آفس میں ہوگا، جس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر عبدالقادر پٹیل کریں گے۔

اجلاس میں آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں حکام پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

ارمغان کے غیر قانونی کال سینٹر پر امریکی شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم چرانے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفی عامر قتل کیس میں اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔

کمیٹی کے کنوینئر عبدالقادر پٹیل نے اداروں کو شفاف اور تیز انکوائری کی ہدایات دیتے ہوئے اس معاملے میں مزید اقدامات کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے مصطفیٰ عامرقتل کیس کی تحقیقات اسٹینڈنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی کراچی میں بیٹھک لگی، اجلاس میں قادرپٹیل، سید رفیع اللہ، نبیل گبول اورخواجہ اظہارشریک ہوئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر دیگر نے قتل کیس اور منشیات اسمگلنگ سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹھوس شواہد اورلائحہ عمل پرمشتمل مسودہ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

مصطفٰی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے تشدد کا نشانہ بننے والی زوما کی میڈیکل رپورٹ آج نیوز پر

اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں مصطفی عامر قتل کیس اور ابتک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین کمیٹی ایم این اے آغارفیع اللہ، خواجہ اظہارالحسن، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹرایف آئی اے، سیکریٹری ایکسائز سندھ، ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز، سی آئی اے، ساؤتھ، ایس ایس پی اے وی سی سی سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔

karachi

National Assembly Standing Committee on Interior

Mustafa Murder Case

Armaghan