Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

پارلیمنٹ کا بڑا ایوان 1سال بعد بھی نامکمل، سینیٹ نے 47 بلز اور 18 قراردادیں منظور کیں

پارلیمانی سال میں احتجاج پر رہنی والی اپوزیشن تاحال نالاں ہے
شائع 26 مارچ 2025 10:39am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا ایوان بالا گزشتہ 1 سال کے دوران بھی نامکمل رہا، جہاں سینیٹ نے 47 بلز اور 18 قراردادیں منظور کیں۔ تاہم، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی وجہ سے کئی اجلاس متاثر ہوئے۔

ایوان بالا کا پارلیمانی سال شور شرابے اور احتجاج کی نذر رہا

ایوان بالا میں ہونے والی اہم قانون سازی اور فیصلوں پر اپوزیشن کے احتجاج کے باعث سینیٹ کی کارروائی میں خلل آیا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود ایوان بالا نے اہم قانون سازی کی اور ملک کی بہتری کے لیے ضروری فیصلے کیے۔ تاہم اپوزیشن کی جانب سے مسلسل احتجاج نے ایوان کی کارکردگی پر اثر ڈالا۔

ایوان بالا کے پارلیمانی سال کے دوران 65 اجلاس ہوئے، جن میں بیشتر اپوزیشن کی جانب سے کسی نہ کسی معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اس دوران کبھی کبھار احتجاج کی شدت میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔

سینیٹ کے اہم بلز میں 26ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، سپریم کورٹ ججز کی تعداد، اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل شامل تھے۔

چیئرمین سینیٹ کی مسلسل غیرحاضری موضوع بحث بن گئی، اپوزیشن کا بائیکاٹ

چیئرمین سینیٹ کا احتجاج

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر غیراعلانیہ احتجاج پر رہے۔ حکومتی سینیٹرز نے ایوان بالا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، لیکن پارلیمانی سال میں احتجاج پر رہنی والی اپوزیشن تاحال نالاں ہے۔

حامد خان اور عبدالقادر نے اس صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم قانون سازی کے باوجود اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شدید احتجاج کی وجہ سے ایوان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

senate

parliment house