میرب علی نے ہانیہ عامر کا نام سنتے ہی کیا ردِعمل دیا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کا ہانیہ عامر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرحالیہ ردِ عمل سوشل میڈیا پروائرل گیا۔
میرب علی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل متعدد پاکستانی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی، جس سے ان کا چہرہ عوام میں پہچانا جانے لگا ۔
2018 میں سجاد علی کے گانے ”لگایا دل“ کی میوزک ویڈیو سے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2021 میں ڈراما ”صنفِ آہن“ میں کام کیا، اور 2022 میں رمضان اسپیشل ڈراما ”پرستان“ میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو اس کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے، سبینا فاروق کا پیغام
میرب علی کی ایک اور اہم پہچان ان کا گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی کا رشتہ ہے، جس کے بعد ان کے فینز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ وہ اکثر عاصم اظہر کے کنسرٹس میں نظر آتی ہیں اور ان کے ساتھ مختلف ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔
میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کو زیادہ تر فینز نے پسند کیا، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی سابقہ محبت ہانیہ عامر کی دوستی تھی، اور ان کے بریک اپ کے بعد میرب نے عاصم کی زندگی میں اہم جگہ حاصل کی۔
حال ہی میں، میرب علی اداکار علی سفینہ کے ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے انہیں سوال کیا کہ آیا عاصم اظہر کبھی ان کے لیے گانے گاتے ہیں، اور پھر مذاق کرتے ہوئے پوچھا، ”کیا عاصم نے کبھی ’وے ہانیا وے دل جانیا‘ گایا ہے؟“ یہ سوال ہانیہ عامر کے حوالے سے تھا، کیونکہ گانے میں ”ہانیہ“ کا لفظ شامل ہے۔
میرب علی نے اس سوال پر تھوڑی حیرانی کا اظہار کیا، مگر فوراً اپنی خوش مزاجی دکھاتے ہوئے کہا، ”جی ہاں، عاصم میرے لیے سارے گانے گاتے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ، ”اگر میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس سوال پرایک لگاتا، مگر میں ہنس رہی ہوں۔“
یہ سوال اگرچہ نامناسب تھا، مگر میرب علی نے اس پر خوش دلی سے ردِ عمل دیا اور کسی بھی تنازعہ کو بڑھنے نہیں دیا۔ ان کی اس پُر سکون اور سمجھداری سے بھرپور جوابی حکمت نے فینز کی توجہ مزید حاصل کی۔
یاد رہے کہ 2019 میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ مختلف تقاریب میں نظر آنے لگے اور انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی پوسٹس پر کمنٹس کرتے دکھائی دیے۔
دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی طرف سے پسند کیا جانے لگا، اور پھر ایک فیشن شو میں ان کے محبت سے بھرپور لمحات نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی۔
فروری 2020 میں عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے لیے ایک سرپرائز سالگرہ پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں عاصم نے فلمی انداز میں ہانیہ سے محبت کا اظہار کیا۔
تاہم، جولائی 2020 میں دونوں نے کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی راہیں جدا کر لیں۔ اس کے بعد، 2022 میں عاصم اظہر نے اپنی زندگی سے ہانیہ عامر کو مکمل طور پر نکال کر، اداکارہ میرب علی سے منگنی کر لی۔