روس اور یوکرین میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پراتفاق
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدو رفت یقینی بنانے پر اتفاق کر لیا ہے ۔
امریکہ کی روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں۔۔ روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ، یوکرین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
امریکہ کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے ریاض مذاکرات میں یوکرین اور روس سے الگ الگ معاہدے کرلیے۔
امریکہ روس کو زرعی برآمدات کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا، امریکہ پائیدار امن کے اصول کے لیے فریقین سے بات چیت میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔
یوکرین کا روسی نیوکلئیر بمبار طیاروں کے بیس پر حملہ، بڑی تباہی پھیل گئی
ادھر منگل کو سعودی عرب میں کیف اور ماسکو کے ساتھ واشنگٹن کی بات چیت سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ سامنے نہیں آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ روس پر حملے ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ دور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گا تاہم ایسا نہ ہو سکا ۔