ارچنا سنگھ کے بیٹے کا حیران کن انکشاف، ’مجھے 100 آڈیشنز میں مسترد کر دیا گیا‘
بالی وڈ کی معروف اداکارہ آرچنا سنگھ، جو اپنی بے مثال اداکاری اور مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں اپنی فیملی کے ساتھ یوٹیوب ولاگز کے ذریعے مداحوں سے جُڑی ہوئی ہیں۔ ان کے ولاگز میں ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بیٹے آریامان سیٹھی اور آیوشمان سیٹھی بھی شامل ہوتے ہیں۔ مگر اس بار ان کے ولاگ کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی بات آریامان سیٹھی کا ایک حیران کن انکشاف تھا۔
’ریورس اقرباپروری‘ چل رہا ہے
ایک حالیہ ولاگ میں، جب آرچنا سنگھ اور ان کا خاندان ایک پیزیریا میں موجود تھا، تو بات مذاق سے شروع ہوئی مگر آریامان کے ایک جملے نے سب کو چونکا دیا۔ انہوں نے کہا،
’میں نے 100 آڈیشنز دیے، مگر اب تک ایک بھی رول نہیں ملا۔ میرے ساتھ ریورس اقربا پروری ہو رہا ہے‘
یہ جملہ سن کر آرچنا ہنستے ہوئے بولیں، ’تم کچھ غلط کر رہے ہوگے، اس لیے تمہیں رول نہیں مل رہے۔‘
یہ سن کر آریامان نے مزید مزاحیہ انداز میں کہا، ’کیا ہمیں آڈیشن والوں کو تھپڑ مارنا چاہیے؟‘
یہ سن کر آرچنا گھبرا گئیں اور بولیں، ’مجھے امید ہے یہ صرف مذاق ہے۔ ایک لمحے کے لیے تو میرا دل ہی رک گیا‘
جب ساس کے انتقال کی خبر سن کر بھی ارچنا پورن سنگھ ہنستی رہیں
سوشل میڈیا پر ملا زبردست ردعمل
یہ ولاگ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ کچھ لوگوں نے آریامان کے ’اقربا پروری‘ والے بیان کو مذاق کے طور پر لیا، جبکہ کچھ نے اس پر سنجیدہ بحث چھیڑ دی کہ بالی وڈ میں نیپوٹزم (اقربا پروری) کا کیا کردار ہے۔
آرچنا سنگھ کی کامیابیاں
آرچنا سنگھ نے نہ صرف کئی کامیاب فلموں میں کام کیا بلکہ وہ ٹی وی انڈسٹری کا بھی ایک بڑا نام ہیں۔ کچھ کچھ ہوتا ہے، محبّتیں، جھانکار بیٹس جیسی فلموں میں ان کے کردار آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔
ارچنا پورن سنگھ کا 94 سالہ ماں کے ساتھ فیری ٹریپ
یوٹیوب ولاگز، ایک نیا سفر
اداکاری کے ساتھ ساتھ آرچنا نے اب یوٹیوب ولاگنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جہاں وہ اپنی نجی زندگی کے دلچسپ لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ ان کے ولاگز میں ہنسی مذاق، روزمرہ کے دلچسپ واقعات اور خاندانی باتیں شامل ہوتی ہیں، جو مداحوں کو بے حد پسند آتی ہیں۔
کیا آریامان بالآخر بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا پائیں گے؟ یا واقعی ان کے ساتھ ’ریورس اقربا پروری‘ ہو رہا ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، مگر ان کا بےباک انداز سوشل میڈیا پر ضرور دھوم مچا رہا ہے۔