ببل گم چبانا خطرناک بیماری کو دعوت دے سکتا ہے، تحقیق
کئی افراد کو چیونگم چبانے کی مستقل عادت ہوتی ہے مگر یہ عادت آپ کو بڑے خطرے میں بھی ڈال سکتی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو مسلسل اور باقاعدگی سے ببل گم چباتے ہیں، ہر سال لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں مائیکرو پلاسٹک ذرات ان کے جسم کے اندر جنم لینے لگتے ہیں۔
مائیکروپلاسٹکس پلاسٹک کے ایسے باریک ذرات ہوتے ہیں جن کا حجم 5 ملی میٹر سے کم ہوتا ہے۔ یہ ذرات ہوا، پانی، کھانے سمیت تقریباً ہر چیز میں پائے جا سکتے ہیں۔
چیونگم کو ہضم کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
مطالعہ سے پتہ چلا کہ یہ پلاسٹک کے ذرات اگر انسان کے جسم میں جگہ بنا لیں تو یہ خلیوں اور ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کی وجہ سے جینیاتی عمل میں تبدیلی آسکتی ہے اور کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی تحقیق کے نتائج کے بعد محققین نے بتایا کہ چیونگ گم لعاب میں مائیکرو پلاسٹکس کو خارج کرتی ہے جو بعد میں جسم میں جا کر نظامِ ہاضمہ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔
چیونگم کے یہ فائدے بھی ہو سکتے ہیں، یقینا آپ نہیں جانتے ہوںگے
محققین کے مطابق اوسطاً ایک گم چبانے والے کے جسم میں سالانہ 15 کریڈٹ کارڈز کے برابر پلاسٹک کے ذرات جمع ہوسکتے ہیں۔