Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی یہ جنگلی بلی اسرائیل کیلئے خوف کی علامت کیوں بن گئی؟

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا
شائع 16 گھنٹے پہلے

کرکل (Caracal) نامی جنگلی بلی ان دنوں اسرائیل کیلئے خوف کی علامت بنی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے کیونکہ اسے غزہ جنگ سے جوڑا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بروز منگل مصر کی سرحد کے قریب اسرائیل کے زیر قبضہ صحرائے نقب (نیگیو) میں جبل حریف کے علاقے میں کرکل نامی جنگلی بلی نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا، جس کے بعد اس واقعے پر لوگوں کی دلچسپی بڑھتی چلی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگلی بلی کو بعد ازاں اسرائیل کی نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے ایک افسر نے پکڑ کر وائلڈ لائف کے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔

غزہ جنگ بندی کیلیے اسرائیل نے حماس کے سامنے نئی شرط رکھ دی

واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا اوربعض لوگوں نے جنگلی بلی کو حماس کا رکن قرار دیا۔

بعض مصری اور عرب سوشل میڈیا صارفین نے اس جنگلی بلی کو مزاحمت کی علامت کے طور پر پیش کیا اور اسے مصری سپاہی محمد صلاح سے تشبیہ دی جس نے 2023 میں مصر اسرائیل سرحد پر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے اس جانور کو غزہ جنگ سے کیوں جوڑا جارہا ہے؟

نیتن یاہو کو گرفتاری کا ڈر؟ اسرائیل نے غزہ پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے دوبارہ کیوں شروع کیے؟

واقعے کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جنگلی بلی کی اے آئی کی مدد سے تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جس میں اسے فلسطینی پرچم کے ساتھ یا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

caracal wild cat

attacks israeli soldiers