برطانیہ میں آسمان پر پراسرار گول گھومتی ہوئی چیز نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، حقیقت کیا نکلی؟
برطانیہ میں پیر کی رات لوگوں نے آسمان پر ایک عجیب، چمکتا ہوا مدار دیکھا جس نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔
اونچائی پر گول گھومتا ہوا گولا دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں سب سے پہلے یہی خیال آیا کہ اُس کا تعلق خلائی مخلوق سے ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مدار کو شمال کے کئی علاقوں میں دیکھا گیا، بشمول گریٹر مانچسٹر، ڈربی شائر، اور یارکشائر۔ عینی شاہدین نے اسے ایک گھومتی ہوئی روشنی کے طور پر بیان کیا ہے جس کے ارد گرد دھندلے حلقے نظر آرہے تھے۔
سعودی عرب کے آسمان پر دوڑتی روشنی پر نئی بحث چھڑ گئی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ سلووینیا اور سویڈن کے لوگوں نے بھی پراسرار گھومتی روشنی کو دیکھا اور تصاویر فیس بک پر شیئر کیں۔ وہ متجسس تھے اور سوچ رہے تھے کہ آخر یہ کیا ہے۔ ایک شخص نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا، ”کیا کسی اور نے بھی اس پراسرار گھومتی چیز کو آسمان میں دیکھا؟ یہ صرف گھومتا ہی رہا!“
دوسروں نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے جن میں سے ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اور میرے بچے واقعی خوفزدہ ہوگئے ہیں، ہم نے اسے ریڈکلف کے اوپر آسمان پر دیکھا!۔
آسمان پر چاند کے قریب پراسرار روشنی دیکھ کر لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل
ایک اور شخص نے لکھا کہ ہم نے کسی چیز کو آسمان پر حرکت کرتے ہوئے دیکھا، پھر وہ 2 منٹ کے بعد غائب ہو گیا۔ اس کے ارد گرد چھوٹی ستاروں جیسی چیزیں بھی حرکت کر رہی تھیں۔
حقیقت کیا تھی؟
پراسرار گھومنے والی روشنیوں کی شناخت اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ سے ہوئی جو فلوریڈا سے شروع ہوئی تھی۔ اس کی لانچ کے بعد اضافی ایندھن خلا میں چھوڑا گیا جو جم گیا، اور سورج کی روشنی کو منعکس کیا گیا، جس سے ایک خوبصورت سرپل ڈسپلے (spiral display) بنا جسے برطانیہ کے آسمان پر دیکھا گیا۔ اس عمل کو ”راکٹ آئس کلاؤڈ“ کہا جاتا ہے اور اسے پچھلے سال امریکہ میں اسپیس ایکس کے ایک اور لانچ کے بعد بھی دیکھا گیا تھا۔
میٹ آفس نے کہا راکٹ کا ایگزاسٹ پلوم فضا میں گھومتا ہوا دکھائی دیا اور سورج کی روشنی کو منعکس کر رہا تھا جس سے یہ آسمان پر گول گھومتا ہوا دکھائی دیا۔