Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

اذلان شاہ ہاکی کپ: 2024 کی سلور میڈلسٹ پاکستان ٹیم رواں برس کے ایونٹ میں نظر انداز

پی ایچ ایف نے بھی منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی تصدیق کردی
شائع 19 گھنٹے پہلے

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں 2024 کی سلور میڈلسٹ پاکستان ٹیم کو نظر انداز کردیا گیا، پی ایچ ایف نے بھی منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

گزشتہ برس پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتنے پر حکومتی سطح پر قومی ٹیم کی بھرپور پذیرائی بھی کی گئی تھی۔

اس بار اذلان شاہ یاکی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے تاہم ایف آئی ایچ کی ویب سائٹ پر اذلان شاہ ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، جاپان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے دی

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پی ایچ ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے پاکستان کو دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جبکہ حیران کن طور پر پاکستان کے ساتھ فائنل کھیل کر گولڈ میڈل جیتنے والی جاپانی ٹیم کو بھی اس سال کے ایونٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

رواں برس 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں شیڈول ایونٹ میں شامل ٹیموں میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 2024 میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے پینالٹی شوٹ آؤ ٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کیا تھا، فائنل سے قبل پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 3 میچ جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے، اس سے قبل ہونے والے ایونٹ میں بھی پاکستان نے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

Pakistan Hockey Team

phf

azlan shah hockey tournament