Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

پائلٹ ہی اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سے بھری طویل پرواز واپس لانی پڑ گئی

تمام مسافروں کو کھانے کے واؤچرز اور اضافی معاوضہ دیا گیا
شائع 25 مارچ 2025 05:25pm

امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ بدلنا پڑا جب دورانِ پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔

یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم، پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھا۔

ایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو سے رات 9 بجے ایک نئی پرواز شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی، جو 12 گھنٹے کے سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے منزل پر پہنچی۔

ایئرلائن نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے اپنے مسافروں کے لیے ایک نئے عملے کا انتظام کیا اور انہیں اسی رات اپنی منزل کی جانب روانہ کیا۔ تمام مسافروں کو کھانے کے واؤچرز اور اضافی معاوضہ دیا گیا۔‘

سرکاری عمارت میں لگی اپنی پرانی تصویر دیکھ کر ٹرمپ پھٹ پڑے

خبر کے مطابق، دورانِ پرواز مسافروں کو پیغام بھیجا گیا جس میں کہا گیا، ’آپ کی پرواز کو عملے سے متعلق ایک غیر متوقع مسئلے کی وجہ سے سان فرانسسکو موڑا گیا ہے۔ نیا عملہ پہنچنے کے بعد، ہم جلد از جلد آپ کو دوبارہ شنگھائی روانہ کریں گے۔ ہمیں اس پریشانی پر دلی افسوس ہے اور آپ کے صبر کی قدر کرتے ہیں۔‘

سان فرانسسکو میں لینڈنگ کے بعد، مسافروں کو 15 ڈالر مالیت کے کھانے کے واؤچرز فراہم کیے گئے۔

United Airlines

Pilot Forgot Passport