گھر والوں نے بزرگ کی آخری دلچسپ خواہش پوری کردی
برطانیہ کے 55 سالہ پال برووم، جو اکثر مذاق میں کہتے تھے کہ وہ اسنیکرز چاکلیٹ بار کی شکل والے تابوت میں دفن ہونا چاہتے ہیں، بالآخر اسی انداز میں سپرد خاک کر دیے گئے۔
فاکس نیوز نے خبر رساں ایجنسی ”SWNS“ کے حوالے سے بتایا کہ پال برووم نے اپنی غیر معمولی خواہش اپنی وصیت میں واضح طور پر درج کی تھی۔
ان کی آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے، ان کے اہلِ خانہ نے ایک خاص طور پر تیار کردہ تابوت بنوایا جو بالکل اسنیکرز چاکلیٹ بار جیسا تھا۔
میوزک سننے اور دودھ پینے والی مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنیوالا ریسٹورنٹ تنقید کا شکار
تابوت پر ”I’m nuts“ (میں پاگل ہوں) کے الفاظ درج کیے گئے، جو ان کے مزاحیہ انداز کی عکاسی کرتے ہیں۔
تدفین کے انتظامات کرنے والی علی لیگو نے میڈیا کو بتایا، ’پال کی فیملی نے ہمیں بتایا کہ وہ ایک زندہ دل اور منفرد شخصیت کے مالک تھے، اس لیے ان کی آخری رسومات بھی ان کے کردار کے مطابق ہونی چاہئیں۔‘
پراسرار عورت گھروں کی گھنٹیاں بجا کر ہوا میں غائب، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
انہوں نے مزید کہا، ’ان کی حسِ مزاح اور خوش مزاج طبیعت نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا، اور یہ تابوت ان کی شخصیت کے لیے ایک بہترین خراجِ عقیدت تھا۔‘
پال برووم ایک کیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے تھے اور ذہنی معذوری کے شکار بالغ افراد کی مدد کیا کرتے تھے۔