Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

بھارتی کامیڈین باز نہ آئے، شیو سینا کیخلاف ایک اور گانا لکھ دیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی
شائع 21 گھنٹے پہلے

بھارتی متنازع کامیڈین کنال کامرا نے ممبئی کے ایک کامیڈی کلب میں توڑ پھوڑ کرنے والی شیو سینا کے کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک اور گانا لکھ دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے متنازع اسٹینڈ اپ کامیڈین کُنال کامرا نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف طنزیہ گانے کی وجہ سے شروع ہونے والا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ شندے کے حامی شیو سینا کارکنوں نے ممبئی کے ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی، جس کے بعد گرفتار کیے گئے 12 افراد کو 15 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر ضمانت دے دی گئی۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کامرا نے اپنے شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی ووڈ فلم ”دل تو پاگل ہے“ کے ایک گانے کو پیروڈی انداز میں پیش کیا۔ گانے میں ”تھانے کے ایک لیڈر“ کا ذکر کرتے ہوئے ایکناتھ شندے کی ظاہری شخصیت اور ان کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ تعلقات پر طنز کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے شندے کا نام نہیں لیا۔

بھارتی کامیڈین تنمے بھٹ کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک، ہیکر نے کیا پوسٹ کیا؟

اب کنال کامرا نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے گانے ’ہم ہوں گے کامیاب‘ کا تبدیل شدہ ورژن گا کر پیش کیا ہے جس کا عنوان ’ہم ہوں گے کنگال‘ رکھا۔ ویڈیو میں شیو سینا کے ارکان کی ایک مزاحیہ کلب دی ہیبی ٹیٹ میں توڑ پھوڑ کی فوٹیج دکھائی گئی۔ ویڈیو میں، کامرا نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے اور خود ساختہ گاڈ مین آسارام ​​کا ذکر کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنماؤں پر تنقید کی، تاکہ لیڈروں کے اپنے تنازعات کو اجاگر کیا جا سکے جبکہ وہ ان پر تنقید اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کامیڈین کا نیا گانا ممبئی پولیس کی جانب سے شندے متعلق ان کے مذاق پر درج کی گئی شکایت کے بارے میں سوالات کے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا۔ اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کو بھیجے گئے تحریری جواب میں کامرہ نے ایک ہفتے کا وقت دینے کی درخواست کی۔

مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MIDC) پولیس نے کایڈین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جنہیں مزید تفتیش کے لیے کھار پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کامرہ کا کہنا تھا کہ اپنے متنازعہ ریمارکس پر معافی نہیں مانگیں گے۔ “میں معافی نہیں مانگوں گا، میں اس ہجوم سے نہیں ڈرتا اور میں اپنے بستر کے نیچے نہیں چھپوں گا۔

new song

Kunal Kamra

another video

against shiv sena