پاکستان میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی
گزشتہ روز کے اضافے کے بعد آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی آگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 3021 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔