Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

ملیر ہالٹ حادثہ: ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور 24 گھنٹے سے جاگا ہوا تھا، تفتیشی حکام

ڈرائیور نے حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتایا، لیکن بریک درست پائے گئے، تفتیشی حکام
شائع دن پہلے

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور ان کے نومولود بچے کی ہلاکت کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور طویل ڈیوٹی کے باعث انتہائی تھکا ہوا تھا۔

تحقیقات کے مطابق ڈرائیور رحیم 24 گھنٹے ڈیوٹی کرتا تھا اور پھر 24 گھنٹے آرام کرتا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق مسلسل 24 گھنٹے کی ڈیوٹی کی وجہ سے ڈرائیور شدید تھکن کا شکار تھا، جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔

ابتدائی بیان میں ڈرائیور نے حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتایا، تاہم ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کے بریک درست حالت میں پائے گئے اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ناردن بائی پاس ٹھیک ہوجائے تو ہیوی ٹریفک شہر میں نہ آئے، میئر کراچی

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر ایک ہائی ایس اور دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حادثے کا شکار ہونے والا واٹر ٹینکر صفورہ ہائیڈرنٹ سے روانہ ہوا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ٹینکر پر کیو آر کوڈ موجود تھا، جس کی مدد سے اس کا اصل مقام معلوم کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار ٹرک نے 4 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

مزید برآں، حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حادثے کے مقام پر کوئی اسپیڈ لمٹ سائن بورڈ موجود نہیں تھا، جو ڈرائیور کو رفتار کی حد سے آگاہ کر سکتا۔

karachi accident

Malir Halt Accident

Water Tanker Accident