Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

وزیرستان میں تیل و گیس کی پیداوار شروع، معیشت کے لیے خوشخبری

کے پی کے علاقے وزیرستان میں کنوئیں سےتیل و گیس کی پیداوارشروع
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معیشت کے لیے خوشخبری آ گئی، کے پی کے علاقے وزیرستان میں کنوئیں سےتیل و گیس کی پیداوارشروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا میں وزیرستان میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرستان کے علاقے میں شیوا نامی کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

کنوئیں سے یومیہ 26 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 244 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

تیل و گیس کی یہ پیداوار سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم سے منسلک کردی گئی ہے، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ ہو گا۔

یہ ترقی پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے ایک مثبت قدم ہے اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

KPK

oil and gas from the well