Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

خیبر پختونخوا: خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ ٹھپ، ملوث افسر کو بچالیاگیا

محکمہ سوشل ویلفیئر کے سیکرٹری کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی بے سود رہی
شائع 25 مارچ 2025 03:38pm

خیبر پختونخوا کے محکمہ سوشل ویلفیئر میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی بے سود رہی۔ ہراسانی میں ملوث افسر کو سزا دینے کی بجائے معاملہ ٹھپ کردیا گیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا میں کلاس فور کی خاتون ملازمہ نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ میل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کال نہ اٹھانے پر میرا تبادلہ کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

خاتون ملازمہ کے مطابق میں گذشتہ 4 سال سے ادارے میں کام کر رہی ہوں، لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسیح اللہ نے کال نہ ریسیو کرنے کی پاداش میں ٹرانسفر کر دیا۔

مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسگی کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کی منظوری

خاتون کی شکایت پر محکمہ کے سیکرٹری نے انکوائری کمیٹی بناکر 7 دن میں جواب طلبی کی تھی۔ تاہم اب خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے خاتون ملازمہ ہراساں کرنے والے آفیسر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے آج نیوز کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کا انکوائری آفیسر کو پتا ہوگا، مجھے اس بات کا علم نہیں ہے۔

KPK

Women

KPK Government