Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو اس کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے، سبینا فاروق کا پیغام

میں اپنی زندگی میں کام اور عبادت کے درمیان توازن قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں!
اپ ڈیٹ 21 گھنٹے پہلے

پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اہم سماجی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو اس کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے۔ خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ، جو اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکلتے ہیں، حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو تنبیہہ کی کہ وہ غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے بائیک پر سوار معصوم بچے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، اگر کوئی بائیک سوار چند لمحوں کے لیے آپ کی لین میں آ جاتا ہے تو صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، جب تک کہ کوئی سنگین مسئلہ پیش نہ آئے۔

خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کی ٹرولنگ اداکارہ سبینہ فاروق کو ایک آنکھ نہ بھائی

اس کے علاوہ، سبینا نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نماز کی پابندی اور گھریلو سکون انہیں اپنی ڈرامہ شوٹنگز کے دوران بہت یاد آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ ڈرامے سائن نہیں کرتیں، کیونکہ میک اپ اور اسٹائلنگ کے باعث وضو نہیں کر پاتیں، جس سے دن بھر افسوس اور ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں کام اور عبادت کے درمیان توازن قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

سبینا فاروق کا شمار پاکستان کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی حقیقت پسندانہ اداکاری اور فطری انداز نے انہیں مختصر وقت میں ٹی وی انڈسٹری کا نمایاں نام بنا دیا ہے۔ ان کا بریک تھرو ڈرامہ ’سنچری‘ تھا، جس کے بعد انہوں نے ’تقدیر‘، ’دل آویز‘ اور ’کابلی پلاو‘ جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کی۔

اچھی اور بری بہووں کا تصور، سبینا فاروق ساتھی اداکاراوں پربرس پڑیں

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سبینا فاروق اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں اور خوش اخلاقی کے باعث لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اورلاکھوں افراد انکے مداح ہیں.

Pakistani Actress

sabina farooq