Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

نیہا ککڑ میلبرن کنسرٹ کے اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

مداح اسے اداکاری اور ڈرامہ کہہ رہے ہیں
شائع 3 دن پہلے

پلے بیک گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے میلبورن کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر اسٹیج پر رو پڑیں۔ اگرچہ گلوکارہ نے ہجوم سے معافی مانگی، لیکن کچھ مایوس پرستاروں نے اسے ’ڈرامہ‘ اور ’اداکاری‘ قرار دیا۔

ویڈیوسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل کلپ میں، نیہا کو اسٹیج پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب انہوں نے نے مداحوں کے ایک حصے کو انہیں گالیاں دیتے ہوئے سنا۔

شادی سے پہلے کرینہ کپور کس سینئر سیاستداں پرفدا تھیں؟

انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، ”دوستوں، آپ واقعی پیارے ہیں! آپ نے صبر کیا ہے، اتنی دیر سے آپ لوگ انتظار کر رہے ہو (آپ صبر سے میرا انتظار کر رہے ہیں)، مجھے اس سے نفرت ہے، میری زندگی میں کبھی کسی کو انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ آپ اتنی دیر سے انتظار کر رہے ہو۔“

انہوں نے پھر مزید کہا، ”میں بہت معذرت خواہ ہوں! یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ میں اس شام کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھوں گی۔ آج آپ لوگ میرے لیے اتنا قیمتی وقت نکال کر آئے ہو“۔ ”میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ آپ سب کو رقص کرنے پر مجبور کروں گی۔“

جب وہ معافی مانگ رہی تھی، کچھ مشتعل مداحوں نے چیخ کر کہا، ”یہ ہندوستان نہیں ہے، آپ آسٹریلیا میں ہیں۔“ ایک اور پرستار چلایا، ”واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو۔“ تین گھنٹے کے انتظار کے بارے میں اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے، ایک اور مداح نے کہا، ”بہت اچھی اداکاری! یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے۔ آپ بچوں کے ساتھ پرفارم نہیں کر رہی ہیں۔“

میلبرن کنسرٹ سے پہلے نیہا نے سڈنی میں پرفارم کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایونٹ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

نیہا ککڑ گلوکار ٹونی ککڑ اور سونو ککڑ کی چھوٹی بہن ہیں۔ وہ بہت سے میوزک ویڈیوز میں اور انڈین آئیڈل سمیت کئی گانے پر مبنی رئیلٹی شوز میں جج کے طور پر نظر آ چکی ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں ’لندن ٹھمکڑا‘، ’کر گئی چل‘، ’کالا چشمہ‘، ’آنکھ مارے‘ اور ’مون کالنگ‘ شامل ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات