Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

وہ فلم جوریلیز سے پہلے ہی بلاک بسٹر بن گئی، کیا سلمان خان کا سکندر خطرے میں ہے؟

فلم کی دہاڑ بھائی جان کی فلم سے زیادہ سنائی دے رہی ہے
شائع 2 دن پہلے

سلمان خان کی فلم سکندر عید پر ریلیز ہونے والی ہے لیکن اس کی ایڈوانس بکنگ ابھی شروع نہیں ہوئی۔ اس دوران ایک اور فلم 60 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔

بالی وڈ کی فلم سکندر جس میں سلمان خان، رشمیکا مندانا اور ستھیا راج مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے، تاہم فلم کی ایڈوانس بکنگ ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ساؤتھ کی فلم کی دہاڑ بھائی جان کی فلم سے زیادہ سنائی دے رہی ہے جس نے ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکنگ میں 60 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

اکشے کمار نے فلم’سیلفی’ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

اس کے ساتھ ہی یہ فلم بلاک بسٹر ہٹ بننے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ فلم کا نام ”ایل2 ایمپوران“ ہے، جس میں موہن لال اور پرتھوی راج نظر آتے ہیں۔

اگر آپ نہیں جانتے تو ”ایل2 ایمپوران“ جنوبی ہندوستان کی ایک بڑی متوقع فلم ہے، جس کی ہدایت کاری اور اداکاری پرتھوی راج سوکمارن نے کی ہے۔ یہ فلم ایڈوانس بکنگ میں پشپا 2 اور لیو جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ”ایل2 ایمپوران“ نے صرف 24 گھنٹوں میں 645K ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ ان ٹکٹوں میں 488,781 ملیالم میں، 14,497 تیلگو میں، 4,205 تمل میں اور 302 کنڑ میں شامل ہیں۔ ہندی کے اعداد و شمار ابھی تک آنا باقی ہیں۔ ان اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ”ایل2 ایمپوران“ بلاک بسٹر ثابت ہونے کے لیے تیار ہے۔

جبکہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سلمان خان کے سکندر اور سنی دیول کے جاٹ کے سامنے ”ایل2 ایمپوران“ کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle